وزیر اعظم عمران خان

کورونا وباءنے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا، معیشت خسارے میں چلی گئی، وزیراعظم

اٹک (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت جب آئی تو اس وقت مجموعی معاشی خسارہ 20ارب ڈالر تھا، معاشی خسارے کی وجہ سے صورتحال مشکل تھی، انہوں نے کہا کہ ہمارا انحصار صرف درآمدات پر ہوتا ہے اس لئے جب عالمی سطح پر قیمتیں بڑھتی ہیں تو ملک میں مہنگائی بڑھتی ہے،ہم نے محنت سے ایک سال میں خسارہ 20ارب ڈالر سے کم کر کے ایک ارب ڈالر پر لائے، کورونا وباءنے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا، کورونا سے پوری دنیا کی معیشت خسارے میں چلی گئی اور بین الاقوامی سطح پر معاشی بحران آیا، ہم نے کامیاب پالیسیوں کی بدولت کورونا وباءکا مقابلہ کیا اور اس چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے، بین الاقوامی سطح پر ہماری کامیاب پالیسیوں کی پذیرائی ہوئی ۔

جمعہ کووزیراعظم عمران خان نے دورہ اٹک کے دوران ضلع اٹک کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت جب آئی تو اس وقت مجموعی معاشی خسارہ 20ارب ڈالر تھا، معاشی خسارے کی وجہ سے صورتحال مشکل تھی، انہوں نے کہا کہ ہمارا انحصار صرف درآمدات پر ہوتا ہے اس لئے جب عالمی سطح پر قیمتیں بڑھتی ہیں تو ملک میں مہنگائی بڑھتی ہے،ہم نے محنت سے ایک سال میں خسارہ 20ارب ڈالر سے کم کر کے ایک ارب ڈالر پر لائے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباءنے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا، کورونا سے پوری دنیا کی معیشت خسارے میں چلی گئی اور بین الاقوامی سطح پر معاشی بحران آیا، ہم نے کامیاب پالیسیوں کی بدولت کورونا وباءکا مقابلہ کیا اور اس چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے، بین الاقوامی سطح پر ہماری کامیاب پالیسیوں کی پذیرائی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ غریب عوام پر مہنگائی کے اثرات کا پوری طرح احساس ہے، مہنگائی کو کنٹرول اور غریب عوام پر بوجھ کم سے کم کرنے کےلئے حکومت 450ارب روپے کا خسارہ برداشت کر رہی ہے،صحت کارڈ کا پورے صوبہ پنجاب میں آغاز کرنے لگے ہیں،صحت کارڈ کی بدولت غریب گھرانے معیاری علاج معالجے کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے،احساس پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں کو آٹا، دالوں اور گھی پر 30فیصد سبسڈی فراہم کریں گے، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 20لاکھ گھرانوں کو سود کے بغیر قرضے فراہم کئے جائیں گے،چھوٹا کاروبار شروع کرنے کےلئے سکلز ٹریننگ پروگرام لایا گیا،

چھوٹے کسانوں کےلئے بھی قرضے فراہم کئے جائیں گے،کامیاب نوجوان پہلے سے ہی ملک بھر کے نوجوانوں کو قرضے فراہم کر رہا ہے،گھر گھر احساس پروگرام کا سروے شروع کیا گیا ہے تا کہ کوئی مستحق اس پروگرام سے محروم نہ رہ سکے،کبھی بھی کسی حکومت نے غریبوں کےلئے اتنا کام نہیں کیا، ہر سطح پر آپ ان تمام پروگرامز کا فائدہ اپنے اپنے علاقے کے غرباءتک پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے،کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مقامی سطح کی قیادت متحرک ہو کر غریب اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کےلئے کام پر توجہ مرکوز کرے۔