تعلیمی ادارے 198

کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے والے تعلیمی ادارے 6ماہ کے بعد کل کھلیں گے

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے والے تعلیمی ادارے 6ماہ کے بعد کل کو کھلیں گے،انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، طلبہ کا فیس ماسک پہننااور آپس میں معاشرتی فاصلہ قائم رکھنا لازمی ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے منگل سے کھل جائیں گے،

سکولوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے ساتھ کاڑ کباڑ بھی ٹھکانے لگادیا گیا، نہم ، دہم جماعت سمیت کالجز اور یونیورسٹیز ایس او پیز کے تحت کھلیں گے جو گروپس کی صورت میں تعلیمی اداروں میں آئیں گے ،طلبہ کا فیس ماسک پہنا اور آپس میں معاشرتی فاصلہ قائم رکھنا لازمی ہوگا، سکولوں میں بچوں کو ترتیب سے بٹھانے کے لئے شیڈول کلاس رومز کے باہر آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

طلبہ کا روزانہ کی بنیاد پر بخار چیک کیا جائے گا،طلبہ کی صحت کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا۔ طلبہ کو سکول میں صحتمند ماحول فراہم کرنے کے لئے ٹمپریچر گن ، ہینڈ اسنٹائزر اور فیس ماسک بھی خرید لیے گئے۔

فیس ماسک بچے گھر سے لے کرآئیں گے،آدھے بچے ایک دن اور آدھے اگلے روز آئیں گے۔سکولزایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کھولنے کے حوالے سے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولز صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے.

ایک بجے چھٹی ہوگی، آدھے بچے ایک روز اور آدھے اگلے روز بلائے جائیں گے۔سکولوں میں صبح کے وقت اسمبلی نہیں ہوا کرے گی اور نہ ہی کھیلوں کی سر گرمیاں ہوں گی ۔

پہلا گروپ پیر ،بدھ اور جمعہ کو سکول آئے گا جبکہ دوسرا گروپ منگل، جمعرات اور ہفتہ کے روز آیا کرے گا۔مانیٹرینگ ٹیموں کو ایس او پیز اور گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کروائیں گی۔ تعلیمی سال آدھا ہونے کی وجہ سے نصاب کو چالیس فیصد پڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں