ڈیوڈ وارنر

کورونا وائرس کی وبا کے باعث میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ متاثر ہوسکتا ہے، ڈیوڈ وارنر

میلبورن (ر پورٹنگ آن لائن) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے گزشتہ روز اس خدشہ کا اظہار کیا ہے

کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر رواں سال کے آخری میں ویرات کوہلی کی بھارتی کرکٹ ٹیم میلبورن میں

باکسنگ ڈے ٹیسٹ نہیں کھیل پائے گی کیونکہ میلبورن آسٹریلیا کا دوسرا بڑا شہر ہے جس میں کووڈ۔ 19 کے کیسز میں اضافہ ہوتا

جا رہا ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میلبورن کرکٹ گراونڈ میں ایک لاکھ شائقین اور ٹیلی وژن کے شائقین

کے سامنے کھیلا جانے والا یہ میچ 26 دسمبر سے آسٹریلیا کے ہوم سیزن کی خاص بات سمجھا جا رہا ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے مزید کہا کہ

بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کےلئے اس کے مقام کی تبدیلی کا حقیقی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال

میلبورن جزوی طور پر لاک ڈاون میں ہے کیونکہ وکٹوریہ ریاست وائرس کے انفیکشن کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے

جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا عالمی وبائی بیماری اس وقت ہمارے قابو سے باہر ہے۔ وارنر نے کہا کہ ایسے حالات میں

کھیلنا بہت مشکل ہوگا تاہم انہوں نے کہا کہ ہمیں کھیل کےلئے ابھی مناسب وقت کا انتظار کرنا پڑے گا اور شاید باکسنگ

ڈے کا پہلا ٹیسٹ میلبورن میں نہ کھیلا اور دیکھا جاسکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وکٹوریہ ریاست کے حکام نے بتایا کہ

ریاست میں 384 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کل کیسز کی تعداد 9 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔