سوگواری تقریب

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے لیے جرمنی میں سوگواری تقریب

برلن(ر پورٹنگ آن لائن)جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر کورونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے دارالحکومت برلن میں ایک سوگواری تقریب کی سربراہی کریں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی میں اس وائرس سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 80 ہزار کے قریب ہیں۔ اس موقع پر جرمن صدر کی جانب سے ہلاک شدگان کے سوگواران سے اظہار ہمدردی کیا جائے گا۔ اس تقریب میں چانسلر انجیلا میرکل سمیت جرمن پارلیمنٹ کے متعدد اراکین شرکت کریں گے۔