شہباز گل

کورونا میں زندگی معمول پر آنے میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے، شہباز گل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ اکنامسٹ گلوبل نارملیسی انڈیکس میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے جبکہ کورونا میں زندگی معمول پر آنے میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یو این اور ڈبلیو ایچ او بھی پاکستان کورونا ہینڈلنگ کو زبردست قرار دے چکے ہیں، دنیا معترف ہے کہ ڈینگی کی طرح سے تعریف نہیں کرنی پڑتی۔

شہباز گل نے کہا کہ کورونا کے دوران دنیا صرف کورونا سے لڑی ہے، پاکستان تاریخی خسارے اور کرپشن جیسی فوری بیماری سے نبرد آزما رہا ہے، پاکستان نے وباءکا مقابلہ کیا اور تباہ حال معیشت کو بھی پاﺅں پر کھڑا کیا