اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ جو آپ کوبتارہا ہے کورونا سے کچھ نہیں ہو گا، وہ آپ کی صحت اور روزگار کا دشمن ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کل 3009 کورونا کیسز کا اضافہ، 59 اموات ہوئی جبکہ 324نئےمریض اسپتالوں میں داخل ہوئے اور آکسیجن بیڈزپر 116 مریضوں کا اضافہ ہوا ، یہ ایک دن کے اعدادوشمار ہیں، جو آپ کوبتارہا ہے کورونا سے کچھ نہیں ہو گا، وہ صحت اور روزگار کا دشمن ہے۔