شہباز اکمل جندران۔۔۔
کورونا نے بھارت میں تباہی کیا مچائی کہ کفن ہی کم پڑنے لگے۔اور مردوں سے کفن چوری کرکے مارکیٹ میں دوبارہ بیچا جانے لگا۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں کورونا سے مرنے والے افراد سمیت دیگر کا کفن چوری کرنے کے الزام میں شاہ رخ سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت کے تھانہ بڑولی کی پولیس نے کورونا سمیت دیگر امراض کے نتیجے میں مرنے والوں کے کفن اتارنے پر پروین کمار جین، اشیش عرف ادت جین، شرون شرما، رشبھ جین، راجو،ببلو اور شاہ رخ کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان میں کپڑے کا مقامی تاجر اور اس کا بیٹا اور بھتیجا بھی شامل ہیں۔
بھارتی پولیس کے ذرائع کہتے ہیں کہ ملزمان مردوں کا کفن چرانے کے بعد اس پر گوالیار کمپنی کا سٹیکر لگاتے اور کفن کو دوبارہ بیچ دیتے تھے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں کفن برآمد ہوئے جو فی کس 4 سو روپے می بیچا جارہا تھا۔