فرخ حبیب

کورونا جیسے عالمی چیلنج سے ترقی یافتہ ممالک کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی،فرخ حبیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کورونا جیسے عالمی چیلنج سے ترقی یافتہ ممالک کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی،تین برس میں جی ڈی پی میں 5.37فیصد نمو کا حصول کامیاب حکمت عملی کا مظہر ہے، پاکستان کی معیشت کا حجم 346.76ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، اصلاحات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہماری کامیاب حکمت عملی پر مہر ثبت کرتا ہے، ملکی معیشت کو پائیدار بنانے کےلئے معاشی ٹیم کی انتھک محنت رنگ لا رہی ہے۔

جمعہ کو اپنے بیان میں وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ملکی معیشت کو پائیدار بنانے کےلئے معاشی ٹیم کی انتھک محنت رنگ لا رہی ہے، ماضی کی حکومتوں کی کرپشن ، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاﺅنٹس سے ملک ڈیفالٹ کی جانب جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کو حکومت ملی تو زرمبادلہ کے ذخائر آدھے تھے، ماضی کی حکومتوں نے شرح نمو بڑھانے کےلئے 7ارب ڈالر کے قرضے لئے تھے، ہماری حکومت نے مصنوعی طور پر شرح نمو میں اضافہ کیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ کورونا جیسے عالمی چیلنج سے ترقی یافتہ ممالک کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ،تین برس میں جی ڈی پی میں 5.37فیصد نمو کا حصول کامیاب حکمت عملی کا مظہر ہے، ہمارے اقدامات کی وجہ سے گردشی قرضوں میں کمی آئی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں گردشی قرضہ 400ارب سے زیادہ تھا، اصلاحات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہماری کامیاب حکمت عملی پر مہر ثبت کرتا ہے، گزشتہ سال زراعت نے 3.48، خدمات 5.70، اور صنعتی شعبہ نے 7.79فیصد بڑھوتری دکھائی۔

ان کامزید کہنا تھا کہ جی ڈی پی مارکیٹ پرائس 2021ءمیں 55.5ٹریلین روپے ہوگئی جبکہ مجموعی قومی آمدن 59.3ٹریلین روپے اور فی کس آمدنی 1666ڈالر ہوگئی ہے، پاکستان کی معیشت کا حجم 346.76ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، کورونا کی عالمگیر وباءکے بعد 21-2020ءمعیشت کی بحالی کا سال تھا