ولی عہدابوظبی 106

کورونا بحران پرقابوپالیا،معمولاتِ زندگی بحال ہورہے ہیں،ولی عہدابوظبی

ابوظبی (رپورٹنگ آن لائن )ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کی وبا پر قابو پا لیا ہے اور اب زندگی معمول کی جانب لوٹ رہی ہے۔یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں شیخ محمد نے کہا کہ ہم نے کووِڈ19کے بحران پر قابو پالیا ہے۔ہم نے اس تجربے سے بہت سے سبق سیکھے ہیں۔یواے ای میں معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں،اس پر ہم اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں