بورس جانسن

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، برطانوی وزیراعظم کے والد پر جرمانہ عائد

لندن(ر پورٹنگ آن لائن) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے والد سٹینلے جانسن کو43 ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کے والد سٹینلے جانسن کو بغیر ماسک پہنے خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔اناسی سالہ سٹینلے جانسن نے چند ماہ قبل بھی سفر کے دوران کورونا ایس او پیز کو مکمل طور پر نظر انداز کیا تھا۔ وزیر اعظم بورس جانسن کے والد نے اپنی غلطی مانتے ہوئے معذرت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 3 ہفتے انگلینڈ سے باہر گزار کے آئے ہیں، واپسی کے فورا بعد ان سے نئے قوانین کو سمجھنے میں بھول چوک ہوئی اور وہ خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس ایک بار پھر بے قابو ہو گیا ہے جس کے باعث حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔حکومت برطانیہ نے ملک بھر میں عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر عوام کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔