یونانی حروف

کورونا اقسام کے ناموں کیلئے یونانی حروف رکھنے کا اعلان

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کورونا اقسام کے ناموں کے لیے یونانی حروف رکھنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیوایچ اونے بتایاکہ برطانیہ میں دریافت ہونے والی کورونا کی قسم کو الفا کہا جائے گا جبکہ جنوبی افریقی قسم کو بیٹا اور انڈین قسم کو ڈیلٹا کہا جائے گا۔

عالمی ادارہ صحت کاکہنا تھا کہ اس طرح کے ناموں کا مقصد کورونا سے متعلق بات چیت کوآسان بنانا ہے۔اس کے علاوہ ان ناموں کا مقصد کورونا کا نام جڑنے سے ان ممالک کے بارے میں منفی تاثر کو بھی رد کرنا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 1.617.2 وائرس کو انڈین قسم کہنے پر شدید تنقید کی تھی۔