شہباز اکمل جندران۔۔۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کرچکی ہے۔جس ے بچے ، بڑھے بوڑھے، مرد اور خواتین سبھی متاثر ہورہے ہیں۔
لیکن ایسے میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کی انوکھی منطق سامنے آئی ہے۔محکمہ صحت نے صوبے میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے ادویات کی بجائے ملنے والے فنڈز سے فرنیچر خرید لیا ہے
محکمہ صحت پنجاب کو سال 2019 اور 2020 میں کورونا وائرس کی ادویات وغیرہ خریدنے کے لئے 20 کروڑ روپے کا بجٹ ملا جس میں سے محکمے بے محض 4لاکھ 51 ہزار روپے کی ادویات وغیرہ خریدیں اور 19 کروڑ 95لاکھ 48 ہزار روپے کا بجٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ کو واپس لوٹا دیا۔
لیکن اسی سال محکمے نے کوویڈ 19 کے فنڈز کے ہمراہ ملنے والے فرنیچر، فکسر کے ایک کروڑ 9 لاکھ روپے کی فنڈز میں سے 97 لاکھ 63ہزار روپے کا فرنیچر خریدلیا۔
اسی طرح سال 2020 اور 2021 میں کورونا وائرس کے خلاف ادویات وغیرہ کی خریداری کے لئے محکمے کو ایک کروڑ روپے کا بجٹ ملا لیکن محکمے نے ایک روپیہ بھی خرچ کیئے بغیر دوسری سہہ ماہی کے اختتام پر یہ رقم فنانس ڈیپارٹمنٹ کو واپس لوٹا دی۔
جبکہ دوسری طرف اس سال میں کووڈ 19 کے فنڈز کے ہمراہ فرنیچر فکسر کے لئے ملنے والے 4 کروڑ 85 لاکھ روپے میں سے ایک کروڑ 32 لاکھ روپے کا فرنیچر فکسر خریدا۔