عثمان بزدار

کوروناا یس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے،عثمان بزدار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کے مثبت کیسز کا تناسب بہت بڑھ چکا ہے، ہیلتھ سسٹم دبا کا شکار ہو رہا ہے، لاہور سمیت بعض شہروں میں اس وقت کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے، پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کئے ہیں، حکومتی ہدایات پر عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپنے اور اپنے پیاروں کو کورونا سے بچانے کے لئے ماسک لازمی پہنیں، ماسک کا استعمال کورونا سے محفوظ رکھتا ہے، بے احتیاطی اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، کورونا پر قابو پانے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پرقانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔