استنبول (رپورٹنگ آن لائن)اسلامی تاریخ پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ‘ارطغرل غازی’ کے سیکوئل ‘کورلش عثمان’ کے سیزن 3 کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔کورلش عثمان کے دیکھنے والوں کو سیریز کے تیسرے سیزن کا بے صبری سے انتظار تھا، ایسے میں ڈرامے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پہلا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔
ترک سیریز کے پروڈیوسر کے مطابق ڈرامے کو جلد ترکی کے ایک ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا، لیکن اب تک ڈرامے کے نشر کیے جانے کے حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ ‘ارطغرل غازی’ کے کردار ‘تْرگت بے’ کی اس سیزن میں واپسی ہوگی۔