عدنان صدیقی 139

کوئی میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے، عدنان صدیقی

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان سمیت بالی ووڈ میں بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے عدنان صدیقی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ کوئی ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کوئی میرا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کرنے کیساتھ ساتھ میرے تمام تر دوستوں کو ریکوسٹ بھی بھیج رہا ہے۔انہوں نے اپنے تمام دوستوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرا صرف یہی اکاؤنٹ ہے۔اداکار نے اپنے تمام تر دوستوں سے گزارش کی کہ اس صارف کو رپورٹ کرنے میں میری مدد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں