فرانسیسی صدر

کوئی شک نہیں پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، فرانسیسی صدر

جنیوا (رپورٹنگ آن لائن) فرانسیسی صدر نے کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، فرانسیسی عوام اور حکومت کی جانب سے پاکستان سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں، سردی کے موسم میں سیلاب متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے، فرانس سمیت دنیا کے تمام ممالک کو پاکستان کی مشکل میں مالی مد د کرنی چاہیے،

پاکستان نے سیلاب کے باعث جن مشکلات کو بہادری سے سامنا کیا وہ قابل تحسین ہے، جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےفرانس کے صدر نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی، کہا موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو جو نقصان ہواوہ کسی اور ملک کو بھی ہوسکتا ہے، دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کام کرنے اشد ضرورت ہے ،فرانس کے عوام اور حکومت مشکل میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔