شہباز اکمل جندران۔۔۔۔
تعلیمی سال 2021 اور 2022 کے لیئے صوبے میں سردست کسی بھی جماعت یا کلاس کے لئے خلاصے، گائیڈ یا سپلیمنٹری ریڈنگ مٹیریل کو این او سی حاصل نہیں ہے۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے 135 کتابوں کو حاصل این او سی، زائد المعیاد ہونے پر کینسل کر دیئے ہیں۔جبکہ نئی کتابوں کو این او سی جاری کرنے کا سلسلہ اپریل 2021 سے شروع کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق پی سی ٹی بی نے گوہر پبلشرز، الباکیو انٹرنیشنل،،دانش پبلیکیشنز، کینٹاب پبلشرز، تخلیق پبلیکیشنز، طفلی پبلشرز، اے ایچ ٹی پبلشرز اور بک برو پبلشرز کی 135 کتابوں کو 2018 اور 2019 میں این او سی جاری کیئے تھے۔

تاہم سردست پی سی ٹی بی کی طرف سے پنجاب میں کسی ایک بھی پبلشر یا مصنف کے سپلیمنٹری ریڈنگ مٹیریل یا گائیڈ و خلاصے وغیرہ کو این او سی حاصل نہیں ہے۔

اور کسی بھی پبلشر یا مصنف کا سپلیمنٹری ریڈنگ مٹیریل غیر قانونی تصور ہو گا۔









