اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی گیم نہیں ہورہی گیم صرف عمران خان کی ہے ، کوئی خطرے کی بات نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ آنے کا کسی نے کہا نہ کوئی اطلاع تھی، سپریم کورٹ ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر ا ، اس کے فیصلے سب پر لاگو ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر اٹارنی جنرل بہتر جواب دے سکتے ہیں، کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی، گیم صرف عمران خان کی ہے، جو بھی مسئلہ ہے وہ آئین و قانون کے تحت حل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے سماعت پر بہتر بیان اٹارنی جنرل دیں گے میں سپریم کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کو صرف سیکورٹی فراہم کرنے آیا ہوں









