اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں‘فارن فنڈنگ کیس میں مولانا فضل الرحمن کوجواب دہ ہوناپڑےگا ‘ فارن فنڈنگ کاالزام لگانے والے خود فارن فنڈنگ میں ملوث نکلے‘
انہوں نے ہمارے خلاف کیس کیامگرخودپھنس گئے، چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات شفاف ہوں‘جسٹس عظمت ہی براڈ شیٹ کے سربراہ ہوں گے‘سیاست اور جمہوریت کی آڑمیں ذاتی مال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے‘مسلم لیگ (ن) اور قبضہ مافیا ایک ہی ہیں‘قبضہ مافیا کےخلاف آپریشن پر پنجاب حکومت کی کارکردگی لائق تحسین ہے ‘ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں ‘ اوپن بیلٹ کےلئے آئینی ترمیم لائیں گے، سیاست عبادت ہے، ظالموں چوروں کے ساتھ کھڑنے ہونے کا نام سیاست نہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی وزرا کا اجلاس ہوا، جس میں وزرا اورحکومتی ترجمان شریک ہوئے ، اجلاس میں ملکی معاشی اورسیاسی صورتحال پرغور کیا گیا اور حکومتی بیانیہ سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل،براڈشیٹ،قبضہ مافیاسمیت اہم معاملات پر بریفنگ دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھرمیں قبضہ مافیاسےسرکاری زمینیں خالی کرائی جائیں گی، وزیراعظم نے اس حوالے سے کہا کہ سیاست اور جمہوریت کی آڑمیں ذاتی مال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مشیرداخلہ شہزاداکبر نے سرکاری املاک پرقبضہ کرنےوالوں سے متعلق اور کھوکھر برادران ‘ جاوید لطیف‘ دانیال عزیزکےسرکاری اراضی قبضہ کیسز پربریفنگ دیتے ہوئے کہا اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزارکرا لی گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 15سے20ارب کی سرکاری اراضی واگزارکرائی جاچکی ہے، واگزارکرائی گئی سرکاری اراضی مفادعامہ میں استعمال ہو گی جبکہ اجلاس میں مریم نوازکی کھوکھربرادران کی حمایت میں پریس کانفرنس پربات چیت ہوئی۔
اجلاس میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کرانے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا اوپن بیلٹ کےلئے آئینی ترمیم لائیں گے، سیاست عبادت ہے، ظالموں چوروں کے ساتھ کھڑنے ہونے کا نام سیاست نہیں۔ اجلاس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پرترجمانوں کو بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم نےٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاجب یہ اردوترجمہ کرائیں گےانہیں پتہ چل جائےگا۔
براڈشیٹ کے معاملے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈعظمت سعیدہی براڈشیٹ کی تحقیقات کریں گے، جسٹس ریٹائرڈعظمت سعیدمعززاوراچھی شہرت والے جج ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کاالزام لگانے والے خود فارن فنڈنگ لینے میں ملوث نکلے، فارن فنڈنگ کیس میں مولاناکوجواب دہ ہوناپڑےگا ، کوئی بھی قانون سےبالاترنہیں، انہوں نے ہمارے خلاف کیس کیامگرخودپھنس گئے، چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات شفاف ہوں