یاسر حسین

کوئی بھی شخص اگر صبح صبح 2گھنٹے کا لائیو شو کریگا تو اس کا بھی دماغ اتنا ہی چلے گا، یاسر حسین

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکار یاسر حسین نے مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کے حالیہ وائرل کلپ پر تبصرہ کیا ہے۔کچھ روز قبل ڈیجیٹل پلیٹ فارم اردو فلکس پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے پروگرام کا ایک کلپ وائرل ہوا جس میں پاکستان کی دو معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر اور شائستہ لودھی بطور مہمان شریک ہوئیں۔

ندا سے شعیب اختر نے پاکستان کے ورلڈ کپ جیتنے سے متعلق سوال پوچھا جس پر وہ ڈگمگاگئیں۔ وائرل کلپ پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسر پر تنقید کی اور میمز بنائیں وہیں یاسر حسین نے بھی تبصرہ کیا جس سے یہ واضح نہ ہوسکا کہ یاسر ندا پر طنز کررہے ہیں یا ان کی حمایت کررہے ہیں۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا کوئی بھی شخص اگر صبح صبح 2گھنٹے کا لائیو شو کرے گا تو اس کا بھی دماغ اتنا ہی چلے گا۔انہوں نے سٹوری میں ندا کو مینشن کیا اور کہاکہ ندا کیوٹ ہیں اور میرے خیال سے انہیں سی ایس ایس(مقابلے)کا امتحان دینا چاہئے۔