نعمان اعجاز

کوئی بھی اداکار پرستاروںکی چاہت کے بغیر سٹارنہیںبن سکتا’ نعمان اعجاز

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن )نامور اداکار نعمان اعجازنے کہا ہے کہ اگرکوئی پرستارمیرے کام پر تنقید کرے تومجھے کبھی بھی برانہیں لگتا کیونکہ یہی ہمارے کام کی تعریف بھی کرتے ہیں ،کوئی بھی اداکار پرستاروں کی بے پناہ چاہت کے بغیر سٹارنہیں بن سکتا۔ ایک انٹرویو میں نعمان اعجازنے کہا کہ خداکی ذات کاشکر ہے کہ میں نے جتنے بھی کردارنبھائے ہیں سب کو پسند کیا گیا ہے.

اور لوگ جہاںبھی ملتے ہیں مختلف کرداروںکے تعریف کرتے ہیں تو خوشی محسوس ہوتی ہے ۔ نعمان اعجازنے کہا کہ میں اس چیز کا قائل ہوں کہ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اگر آپ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کریں گے تو پھر آپ کو بھی اس کیلئے تیار رہناچاہیے ۔ نعمان اعجاز نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ سچ بولوں کیونکہ سچ حق ہے اورآپ کی شخصیت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں،سچ کڑوا ضرورت ہے لیکن یہ آ پ کو کسی جگہ شرمندہ نہیں ہونے دیتا ۔