سرفراز احمد 207

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے شاہین آفریدی کو چھوٹا بھائی کہہ دیا

ابو ظہبی (رپورٹنگ آن لائن)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے شاہین آفریدی کو چھوٹا بھائی کہہ دیا ۔سرفراز احمد نے شاہین شاہ آفریدی کے معذرت کرتے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں بھائی کہہ دیا۔سرفراز احمد نے شاہین شاہ آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سب صحیح ہے، جو فیلڈ میں ہوتا ہے اسے فیلڈ میں ہی رہنے دو۔

سرفراز نے شاہین شاہ کیلئے لکھا کہ آپ پاکستان کے اسٹار ہیں اور میرے چھوٹے بھائیوں جیسے ہیں۔انہوں نے نوجوان بولر کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ساتھ ہی سابق کپتان نے آل از ویل بھی کہہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں