کیسکو 49

کوئٹہ میں بجلی بند رہے گی ،کیسکو

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوںمیں ترقیاتی کاموں کیلئے کھمبوں کی تنصیب اور لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں27دسمبراور29دسمبرکو (روزانہ )سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون، سریاب ٹو، واسا،کرانی، ہزارہ ٹاون، سمنگلی ایکسپریس، سرکی روڈ، انڈسٹریل فیڈروں سے صبح10بجے تاد وپہر2بجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، داریم،خروٹ آباد، دوستین فیڈرزنیز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے ملک پلانٹ، شہبازٹاون عالم خان، نواں کلی فیڈروں سے صبح10:30بجے تادوپہر2:30بجے بجلی بندرہیگی۔

اسکے علاوہ 28دسمبر (بروزاتوار) مری آباد گرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ،حالی روڈ اور سٹی فیڈرزجبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے کرانی، بی ایم سی، اولڈلیاقت بازار، نیو اور اولڈجان محمدفیڈرسے صبح10بجے سے دوپہر2 بجے تک بجلی بندہوگی۔اسی طرح 29دسمبر(بروزپیر) سریاب گرڈاسٹیشن خیر بخش مری فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی نیز 27دسمبراور29دسمبرکو (روزانہ)انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے شموزئی، واسا، ایف جی ایس، سریاب مل، اولڈ اور نیومیاں غنڈی، شاہنوازفیڈرزجبکہ زرغون گرڈاسٹیشن کے نواں کلی بائی پاس اورصاحبزادہ فیڈروں سے دن 11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔

علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنز پر ضروری نوعیت کے مرمتی کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں28دسمبرکو (بروزاتوار)مری آبادگرڈاسٹیشن کے 11kvگلستان روڈ،لیاقت بازارایکسپریس، سدرن کمانڈ، حالی روڈ فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 27دسمبرکو ڈھاڈرگرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دن ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔دریں اثناء 220kvڈیرہ مرادجمالی گرڈاسٹیشن پر 28دسمبرسے 30دسمبرتک (روزانہ) صبح 9بجے سے دوپہر2بجے تک مرمتی کاموں کے سلسلے میںتقریباً20میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔ تاہم کیسکونے متعلقہ صارفین سے بجلی بندش پر زحمت کیلئے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں