کوئٹہ سے دبئی 188

کوئٹہ سے دبئی کے درمیان قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازیں بحال

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن) کوئٹہ سے دبئی کے درمیان قومی ایئرلائن(پی آئی اے)کی براہ راست پروازیں بحال ہوگئیں، ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ ہوں گی،

ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کاافتتاح کردیا، پی آئی اے کی دبئی کے لیے پہلی پرواز161مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی،قاسم سوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے دبئی فلائٹ عوام کو دیرینہ مطالبہ تھا، دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز حکومت کے وعدوں کی تکمیل ہے،

انہوں نے کہا کہ دبئی پرواز کے لیے بلوچستان کے عوام کو کراچی جاناپڑتا تھا، پی آئی اے نے کورونا کے دوران بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا، برراہ راست پرواز سے بزنس کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ اب وی آئی پیز کے لیے فلائٹس تاخیر کا شکار نہیں ہوتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں