کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی 189

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ایم فل ڈگری پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا

لاہور(نیوز رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم فل پروگرام 2021-2023 سیشن میں داخلہ

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ایم فل ڈگری پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا۔

ایم فل پروگرام میں بیسک سائنسز، ایم فل وژن سائنسز اور فزیوتھیراپی فیکلٹی میں داخلے ہوئے۔

ٹوٹل 89 درخواستیں موصول ہوئیں جس میں شعبہ اناٹومی سے 10 بائیوکیمسٹری 3، کیمیکل پتھالوجی4، کمیونٹی میڈیسن 10، فرانزک میڈیسن 5، ہیماٹالوجی11، ہیسٹو پیتھالوجی6 ، فارماکالوجی5، فزیالوجی7، افتھلمالوجی 1، آپٹومیٹری 14، آرتھاپٹکس 2 اور فیزیوتھیراپی سے 11 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے کل 43 امیدوارون کو میرٹ کی بنیاد پر داخلہ ملا۔

یہ تمام تر سپیشلٹیز یونیورسٹی کے زیر انتظام ہوں گی۔

امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ معلومات کے لئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں