کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی 596

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں گئیں، رجسٹرار کے عہدے پر من پسند تقرری کے لئے رولز کے برعکس اشتہار دیدیا گیا

شہباز اکمل جندران۔۔

لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں گریڈ 20 کے رجسٹرار کے واحد عہدے پر ریکروٹمنٹ کا عمل جاری ہے۔
تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے عہدے کے لئے جو اشتہار دیا گیا ہے۔اس میں رولز کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ٹرمز اینڈ کنڈیشنز آف سروس آف آفسرز رولزرولز 2008 کے مطابق رجسٹرار کے عہدے پر تقرری کے لئے امیدوار کی 57 سال تک عمر ہوسکتی ہے۔تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے دئیے جانے والے اشتہار میں عمر کی حد 50 سال بیان کی گئی ہے۔
اشتہار
اسی طرح 2008 کے رولز کے مطابق امیدوار کی کوآلیفکیشن ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے ساتھ پی ایچ ڈی/ایم فل یا ڈاکٹریٹ ان میڈیسن یا ماسٹر ان سائنس یا ایف سی پی ایس کے ہمراہ 10 سالہ تدریسی یا انتظامی تجربہ لازمی ہے۔
اشتہار
تاہم یونیورسٹی کی انتظامیہ کی طرف سےرجسٹرار کی پوسٹ کے لئے اشتہار میں متذکرہ بالا شرائط سے ہٹ کر قرار دیا گیا ہے کہ امیدوار ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے ساتھ پی ایچ ڈی کی بجائے ڈپلومہ ہولڈر ہوگا تو بھی اہل تصور کیا جائیگا۔
اسی طرح اگر کوئی امیدوار محض ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہے اور اس کے پاس 17 سال کا ایڈمنسٹریٹو تجربہ ہے تو بھی اہل ہو گا۔
زرائع کے مطابق یونیورسٹی انتطامیہ اپنے ایک ملازم کو نوازنا چاہتی ہے جو یونیورسٹی کے ٹرمز اینڈ کنڈیشنز آف سروس آف آفسرز رولزرولز 2008 پر پورا نہیں اترتا جس کے لئے اشتہار میں من چاہی اہلیت تشکیل دی گئی ہے جو کہ رولز کے برعکس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں