رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے زیر انتظام ڈینگی ریفریشر کورس کا اہتمام کیا گیا۔
ڈینگی ورکشاپ کمشنر لاہور ڈویژن، کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل ، ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی سربراہی میں ہوئی۔
ڈینگی تربیتی ورکشاپ پنجاب کے 36 اضلاع میں مرحلہ وار منعقد کی جائے گی جس میں پنجاب کے تمام ڈی سی، اے سی ، سی ای اوز سمیت ہیلتھ کیئر ورکرز شرکت کریں گے۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے لاہور ڈویژن سے آئے تمام شرکا کو خوش آمدید کہا۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی ریفریشر کورس کے اہتمام پر وزیر صحت پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور سمیت دیگر کے مشکور ہیں۔یہ ادارہ 161 سال سے طبی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ کورونا کی پہلی تربیتی ورکشاپ بھی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے زیر اہتمام ہوئی۔
ہیلتھ کئیر ورکرز کی شبانہ روز کاوشوں سے ہم اب خطرے سے باہر ہو رہے ہیں۔ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا قیام اور کامیابی سے کام کرنے کا سہرا پروفیسر فیصل مسعود مرحوم کو جاتا ہے۔
پروفیسر خالد مسعود گوندل پروفیسر نے کہا کہ فیصل مسعود مرحوم کے بعد ڈاکٹر صومیہ اقتدار اس ذمہ داری کو بخوبی نبہا رہی ہیں۔جبکہ ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی سربراہی میں شعبہ بہترین کارکردگی سے رواں دواں ہے۔
پروفیسر خالد مسعود گوندل کاکہنا تھا کہ کورونا وبا کو قابو پانے کے ساتھ ساتھ بہت سارے نئے اقدامات بھی اٹھائے گئے۔ جس کی مثال کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا شعبہ ٹیلی میڈیسن ہے۔
ڈاکٹر صومیہ اقتدارکاکہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں شیڈول کے مطابق متعلقہ افراد کو ڈینگی ریفریشر کورس کروایا جائے گا۔ تمام ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو چاہیے کہ محنت اور لگن سے اپنی سروسز جاری رکھیں۔ ۔
کورس کے شرکاء نے شعبہ ٹیلی میڈیسن کا بھی دورہ کیا اور سروسز کو سراہا۔