اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان کے کنٹینر کی رفتار 5کلو میڑ فی گھنٹہ تھی، صحافی صدف نعیم ڈیوائڈر پر چل رہی تھیں کہ حادثہ ہوگیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان کے کنٹینر کی رفتار 5کلو میڑ فی گھنٹہ تھی، صحافی صدف نعیم ڈیوائڈر پر چل رہی تھیں کہ حادثہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کنٹینر کے اردگرد رضا کاروں کا سیکیورٹی کا حصار بنا ہوتا ہے، صحافی حضرات کو اس حصار کے اندر آنے کی اجازت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی ویڈیو بھی بنا رہے ہوتے ہیں، خان صاحب کا کنٹینر پر انٹرویو بھی کرتے ہیں۔









