اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعظم کنسٹریکشن شعبے میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں اسی لئے انہوںنے کنسٹریکشن انڈسٹری کیلئے ایک پرکشش پیکج کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجے میں پورے ملک میں بڑے بڑے تعمیراتی منصوبے شروع ہوئے ہیں لہذا اس پیکج کو مزید توسیع دینے کیلئے قومی اسمبلی سمیت ہر متعلقہ فورم پر آواز اٹھائیں گے تا کہ مزید سرمایہ کار اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ گلبرگ گرین اسلام آباد جیسے تعمیراتی منصوبے خیبر پختونخواہ سمیت دیگر صوبوں میں بھی شروع ہونے چاہئیں تا کہ عوام کو بہتر لائف سٹائل میسر آئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبرگ گرین اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر، سینئر نائب صدر جمشید اختر شیخ، نائب صدر محمد فہیم خان، فاﺅنڈر گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فرید، چیمبر کے سابق صدور محمد اعجاز عباسی، خالد اقبال ملک، شیخ عامر وحید اور باسر داﺅد سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے تعمیراتی صنعت کیلئے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کر کے ایک مثبت فیصلہ کیا کیونکہ اس پیکج کی وجہ سے تعمیراتی اور کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملا ہے لہذا حکومت اس پیکج کو مزید توسیع کرنے پر غور کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایسا ہی ایک پیکج دیگر صنعتوں کو بھی فراہم کرے جس سے صنعتی شعبہ بہتر ترقی کرے گا اور معیشت مشکلات سے نکل کر بہتری کی طرف گامزن ہو گی۔ انہوں نے ای اور ایف ایگزیکٹو بلاکس کا اجرا کرنے پر گلبرگ گرین اسلام آباد کی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ گلبرگ گرین اسلام آباد میں ایک نئے اسلام آباد کے طور پر ابھر ررہا ہے اور لوگوں کو ایک معیاری لائف سٹائل مہیا کر رہا ہے جو قابل ستائش ہے۔ انہوںنے کہا کہ گلبرگ اسلام آباد کے تعمیراتی منصوبوں سے بہت سے لوگوں کا روزگار وابستہ ہے جبکہ کاروبار اور معیشت کو بھی فائدہ ہو رہا ہے جو حوصلہ افزاءہے۔ آئی بی ایمپلائز کوآپریٹیو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری شجاعت اللہ قریشی نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ اسلام آباد میں ویلفیئر ، سروسز اور کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلبرگ کے ای او ایف ایگزیکٹو بلاکس کی زمین حاصل کر لی گئی ہے اور جلد ہی ڈویلپمنٹ شروع کر دیں گے جبکہ اگلے دو سال میں ڈویلپمنٹ کا کام مکمل ہونے سے لوگ گھروں کی تعمیر شروع کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ای اور ایف ایگزیٹو بلاکس میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو 11فیصد چھوٹ دی جائے گی۔ آر جے گرین کے چیف ایگزیکٹو محمد عمران، نیویارک رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈز کے منیجنگ ڈائریکٹر مشرف گلزار اور آئی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر محمد نوید ملک نے بھی تقریب سے خطاب کیا اورکہا کہ گلبرگ گرین اسلام آباد نے ہاﺅسنگ شعبے میں ایک جدید طرز تعمیر کو متعارف کرا یا ہے جو قابل ستائش ہے۔