اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) اداکارہ کنزہ ہاشمی ڈرامہ سیریل’’اڑان ‘‘ میں اسامہ خان اور عدیل چوہدری کے ساتھ دکھائی دیں
گی۔ڈرامہ سیریل’’گل گلزار‘‘ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے کے بعد کنزہ ہاشمی ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر اپنے فن کا
مظاہرہ کریں گی اس بار وہ ڈرامہ سیریل’’اڑان ‘‘ میں اسامہ خان اور عدیل چوہدری کے ساتھ سکرین شیئر کریں گی۔ شکیل شائق کی
ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اعجاز اسلم، روبینہ اشرف،
فرحان اے ملہی، ندا ممتاز اور زینب قیوم شامل ہیں۔