قائم علی شاہ 188

کندھ کوٹ میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر قائم علی شاہ کیخلاف انکوائری شروع

کراچی(رپورٹنگ آن لائن )سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے خلاف کندھ کوٹ میں زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق انکوائری شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق احتساب عدالت میں کیس دائر ہوگیا۔ سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ عدالت میں پیش ہوگئے، جس پر نیب وکیل نے کہا کہ ملزمان کے خلاف احتساب عدالت سکھر میں عبوری ریفرنس دائر کردیا۔نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ عبوری ریفرنس میں قائم علی شاہ کا نام شامل نہیں، سابق وزیراعلی کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کردی ہے، سماعت کے فیصلے سے قبل ہی درخواست گزار کو حکومت نے 11 کروڑ جاری کردئیے۔ نیب کا کہنا ہے کہ کیس زیر سماعت ہونے کے دوران رقم جاری ہونے پر شکوک و شہبات جنم لیتے ہیں، ریونیو اور محکمہ افسران اور جن کو رقم دی گئی ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جبکہ قائم علی شاہ سمیت دیگر کے بیانات قلم بند کرلیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں