کم جونگ 124

کم جونگ کی نگرانی میں شمالی کوریا کا نئے ہتھیاروں کے نظام کا تجربہ

پیانگ یانگ (رپورٹنگ آن لائن)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی نگرانی میں نئے ہتھیاروں کے نظام کا تجربہ کیا گیا ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق تجربے سے ملکی جوہری ہتھیاروں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔کم جونگ نے دفاعی صلاحیتوں، جوہری جنگی قوتوں کو مزید بڑھانے کیلئے اہم ہدایات دی ہیںدوسری جانب جنوبی کوریائی فوج نے دعوی کیا کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف دو پروجیکٹائلز فائر کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں