واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)اپنے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میڈیکل ریکارڈ کو ظاہر کرنے سے انکار کی طرف توجہ مبذول کرانے کی کوشش میں امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے ڈاکٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ شائع کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق معالج کے ذریعے جاری کی گئی مکتوب نما اس رپورٹ میں ان کی طبی تاریخ اور موجودہ صحت کی حالت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر اچھی صحت میں ہیں اور ان کے پاس صدر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے ضروری ذہنی صلاحیت ہے۔امریکی فوج میں کرنل اور ہیرس کے ڈاکٹر ڈاکٹر جوشوا سیمنز نے لکھا کہ نائب صدر (59 سال کی عمر میں) صحت مند اور فعال طرز زندگی گذارتی ہیں۔انہوں نے دو صفحات پر مشتمل مکتوب میں مزید کہا کہ ہیرس صدارت کے فرائض کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کی جسمانی اور ذہنی صلاحیت رکھتی ہیں، وہ چیف ایگزیکٹو، سربراہ مملکت اور کمانڈر انچیف کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ہیریس مہم کو امید ہے کہ اس رپورٹ کو ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے موازنہ کرنے کے لیے استعمال کریں گے، جنہوں نے گذشتہ برسوں میں اپنی صحت کے بارے میں محدود معلومات جاری کی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صدر کے عہدے پر فائز رہنے کے لیے ان کی فٹنس کے بارے میں سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔
سیمنز جو گذشتہ ساڑھے تین سال سے ہیرس کے بنیادی نگہداشت کے معالج ہیں نے کہا کہ نائب صدر کو الرجی اور آرٹیکیریا کی شکایت رہی ہے۔ اس لیے وہ گذشتہ تین سالوں سے الرجی سے امیونو تھراپی کر رہی ہیں۔سیمنز نے مزید کہا کہ ہیرس کے حالیہ خون کے ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ کے نتائج نارمل تھے۔
ہیریس مہم سابق صدر ٹرمپ کی عمر 78 سال کو اجاگر کرنے کی شش کر رہی ہے کیونکہ وہ صدر جو بائیڈن جن کی عمر 81 سال ہے کے ٹرمپ کے خلاف مباحثے میں خراب کارکردگی اور امیدواری سے دستبردار ہونے کے بعد اس دوڑ میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ امیدوار بن گئے تھے۔