شہبازاکمل جندران۔۔۔
ایگزیکیٹو انجنئیر لاہور بلڈنگز ڈویژن نمبر 2 فیصل سعید کے خلاف لاہور کنٹریکٹر ایسوسی ایشن میدان میں آگئی۔
ایسوسی ایشن کی طرف سے کمشنر لاہور کو پنجاب کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ 4 دسمبر 2021کو ایکسین بلڈنگز ڈویژن نمبر 2 نے ٹھیکیداروں کو دکھائے بغیر ہی ٹینڈر بکس کو سیل کردیا۔
جس میں پہلے سے ٹینڈر ڈاکیومنٹس موجود تھے۔جو کہ ایکسین بلڈنگز ڈویژن نمبر 2 کا غیرقانونی عمل ہے۔لہذا ٹینڈر کو کینسل کرتے ہوئے ایکسین بلڈنگز ڈویژن نمبر 2 کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔