جعفر بن یار
ہفتہ اور اتوار کو لاہور شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا
تمام قسم کے کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی،
صرف میڈیکل سٹور، پٹرول پمپ، ویکسی نیشن سنٹرز، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دوکانیں کھلی رہیں گی
ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہو گی
شہریوں سے گزارش ہے کہ آج اشیاء ضروریہ کی خریداری کرلیں۔
کمشنر لاھور ڈویژن
کورونا وائرس سے روزانہ ریکارڈ تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔کمشنر لاھور
کورونا وائرس کا پھیلاؤ روک کر قیمتی جانیں بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا لازم ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان
مشکل کی اس گھڑی میں لیے جانے والے سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان مشکل اور کڑا امتحان ہے، متحد ہو کر کورونا وائرس کو شکست ضرور دیں گے۔کمشنر لاھور
کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان