رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
دیو سماج روڈ پر کمشنر آفس لاہور کی نئی عمارت میں سنگین بے ضابطگیوں کاانکشاف سامنے آیا ہے۔
نیا کمشنر آفس لاہور 40 کروڑ روپے کی لاگت سے تیارہوگا۔
تاہم ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ متعلقہ ایس ڈی او رانا ریاض کی مبینہ ملی بھگت سے ٹھیکیدار فرم کو Work Done کے بغیر ہی خلاف قانون و ضابطہ 10 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کردی گئی ہے۔
البتہ ایس ڈی او رانا ریاض نے ٹھیکیدار کو ایڈوانس پیمنٹ کی ادائیگی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تو بلڈنگ کا تہہ خانہ بھی مکمل نہیں ہوا ایسے میں کروڑوں روپے کی ادائیگی کیسے کی جاسکتی ہے۔
جبکہ ایکسین کامران مبارک کا کہنا تھا کہ لگ بھگ 40 کروڑ روپے کے کمشنر آفس کی تعمیر کے پراجیکٹ کی بیسمنٹ مکمل ہوچکی ہے.اور پہلی منزل کا کام جاری ہے۔
البتہ وہ حال ہی میں مذکورہ ڈویژن میں تبدیل ہوکر آئے ہیں۔ ایڈوانس ادائیگی کے متعلق کچھ نہیں جانتے اورانہوں نے کسی کو ادائیگی کی ہی نہیں جو بھی ہوا ہے ان کی پوسٹنگ سے پہلے ہوا یے