لاہور(رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میںکمشنرز کوپنجاب کے 5تعلیمی بورڈز کے چیئرمین مقرر کرنے کاعبوری اختیار دینے کے خلاف درخواست سماعت جمعرات کو ہو گی ۔
لاہور ہائیکورت کے جسٹس خالد اسحاق درخواست پر سماعت کریں گے۔عدالت نے صوبائی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے رکھی ہے۔
درخوسات میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے تحت چیئرمین کی عدم موجودگی پر کمشنر کوتین ماہ کے لئے چیئر مین تعینات کیا جا سکتا ہے،پنجاب کے سات تعلیمی بورڈز میں ماورائے قانون کمشنر کو دو سال سے چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔