ایڈیشنل چیف سیکرٹری 100

کمزور معیشت گئی بھاڑ میں ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے آفس کی مرمت پر 91 لاکھ خرچ۔

تنویر سرور۔۔۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے دفتر کی ایڈیشن آلٹریشن اور مرمت کے نام پر 91 لاکھ روپے خرچ کئے جائینگے۔

ذرائع کے مطابق مطابق سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی بلڈنگ ڈویژن 2 کے ایکسئن عبدالرحمن اور ایس ڈی او رانا ریاض نے ملی بھگت کرکے ACSپنجاب کے آفس کی تزئین وآرائش ، مرمت اور ایڈیشن آلٹریشن کے نام پر 91 لاکھ روپے کا بوگس تخمینہ منظور کروانے کے بعد منصوبے کا ٹینڈر بھی کروا دیا ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری

ایڈیشنل چیف سیکرٹری
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی ایس کا کمرہ پہلے ہی انتہائی خوبصورت اور دیدہ زیب ہے تاہم اس کمرے کو توڑ پھوڑ کر نیا بنانے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔

حیران کن امر یہ ہے کہ ایک طرف کمزور ملکی معیشت کا راگ الاپا جارہا ہے تو دوسری طرف ایسی فضول خرچیاں زور شور سے جاری ہیں جن کی کوئی Justifications بھی نہیں بنتی۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ایکسئن بلڈنگز ڈویژن نمبر 2 لاہور عبدالرحمن نے تصدیق کی کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے دفتر پر 91 لاکھ روپے خرچ کیئے جارہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں