نوم پین

کمبوڈیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) نوم پین میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریاتی سرگرمی کا آغاز کیا گیا۔ کمبوڈیا کے مین اسٹریم میڈیا پر سات اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام نشر کیے جائیں گے جن میں ‘شی جن پھنگ کے ثقافتی جذبات ‘اور ‘ابھرتا ہوا چین’ شامل ہیں۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ورچول تقریر کی۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کمبوڈیا کے ساتھ مل کر نئے دور میں ایک اعلیٰ سطحی اور اعلیٰ معیار کے چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں کی لیڈرشپ میں چین کمبوڈیا تعلقات نئے دور میں روشن مستقبل کی جانب گامزن ہوئے ہیں۔ اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریات چین اور کمبوڈیا کے درمیان عوامی تبادلوں کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے سازگار ہے۔

چائنا میڈیا گروپ موجودہ سرگرمی کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے کمبوڈیا کے میڈیا کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے، چین-کمبوڈیا کے ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے، دونوں ممالک کے میڈیا کے “سرکل آف فرینڈز” کو فعال طور پر وسعت دینے، اور چین اور کمبوڈیا کے مابین مستحکم اور دور رس دوستی کو فروغ دینے، نئے دور میں چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر، اور عالمی امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔