چین 64

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے مابین تنازع کی شدت ماضی سے کہیں زیادہ ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بالترتیب کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ جمعرات کے روز کمبوڈیا اور تھائی لینڈ دونوں نے وانگ ای کے ساتھ بات چیت میں فائر بندی کی خواہش ظاہر کی۔وانگ ای نے کہا کہ موجودہ تنازع کی شدت ماضی سے کہیں زیادہ ہے، اور اگر یہ جاری رہا تو دونوں کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے لیے نقصان دہ ہو گا اور آسیان ممالک کے درمیان یکجہتی کو بھی نقصان پہنچائے گا۔ اس وقت سب سے ضروری کام یہ ہے کہ فوری فائر بندی کا فیصلہ کیا جائے، نقصان کو بروقت روکا جائے اور باہمی اعتماد دوبارہ قائم کیا جائے۔

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے دوست اور قریبی ہمسایے کی حیثیت سے، چین کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے سرحدی تنازع میں امن مذاکرات اور آسیان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے خصوصی ایلچی کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان بات چیت کے لیے روانہ ہو چکے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ دونوں ممالک اس حوالے سے چوکنا رہیں گے کہ کوئی چین اور ان دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو خراب کرنے والی افواہیں پھیلائے۔

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ دونوں نے چین کے غیر جانبدار اور منصفانہ موقف کو سراہتے ہوئے چین کے خصوصی ایلچی کی ثالثی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ چین کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی میں زیادہ اہم کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں