پولیو مہم 89

کمالیہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا 350 کے قریب ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

کمالیہ( رپورٹنگ آن لائن)کمالیہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا 350 کے قریب ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کما لیہ میں بھی آج سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جو کہ 25 اپریل تک جاری رہے گی اس دوران 70 ہزار کے قریب پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلائے جائیں گے 350 کے قریب ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی ان ٹیموں کی نگرانی کے لیے 60 کے قریب انچارج مقرر کیے گئے ہیں.

جو ان ٹیموں کی نگرانی کریں گی اس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات جنرل بس اسٹینڈ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کما لیہ، ریلوے اسٹیشن سمیت اہم شاہراں پر بھی پولیو اہلکار تعینات ہوں گے جو مسافر بسوں میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد نعیم سندھو نے والد ین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائے تاکہ عمر بھر کی معذوری سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں