اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کلچر پاکستانی ثقافت کے گلدستے کا ایک خوبصورت پھول ہے، پشتون کلچر ہمارا قومی و تاریخی ورثہ ہے، جس پر ہر پاکستان کو فخر ہے، پختون عوام تاریخی طور بھادر، حریت پسند اور ثابت قدم رہے ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشتون کلچر ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثقافتی دن منانے سے ملک میں امن اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے، وفاقی حکومت و متعلقہ ادارے پشتون کلچر اور پشتو ادب کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔ واضح رہے کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے پشتون کلچر ڈے کے موقعے پر پوری قوم خصوصا پشتون عوام کو مبارکباد بھی دی ہے۔