کھڈیاں خاص(رپورٹنگ آن لائن)کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے وفد نے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت سید طاہر رضا ہمدانی سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد بھی موجود تھے۔ملاقات میں فن وثقافت کے فروغ کے سلسلہ میں سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے وفد نے کلچر کی پرموشن کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں اور غلام صغیر شاہد کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کی خدمات کو سراہا۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت طاہر رضا ہمدانی نے وفد کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب میں فن وثقافت اور ادب کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وفد میں صدر کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان طاہر بخاری،سیکرٹری جنرل ٹھاکر لاہوری اور فنانس سیکرٹری وقار اشرف شامل ہیں۔