اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)کلبھوشن یادیو کی سزا کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے حکومت نے فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی حکومت نے حال ہی میں جاری کئے گئے صدارتی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ قومی مفاد میں عدالت کلبھوشن یادیو کی جانب سے قانونی نمائندہ مقرر کرے
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت حکم دے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا کلبھوشن یادیو بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتابھارت بھی آرڈی نینس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے یاد رہے کہ انڈین نیوی کے افسر کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو گرفتار کیا گیا تھا ہندوستان نے کلبھوشن کی رہائی کے لیے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا عالمی عدالت نے فیصلے میں کلبھوشن کو فیر ٹرائل کے لیے پاکستانی عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا








