شہبازاکمل جندران۔۔
موسمی تغیرات کو نصاب کا حصہ بنانے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کی عدالت میں شہری تنویر سرور نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران اور ندیم سرور کے توسط سے دائر کر دی۔

پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کو شدید موسمی تبدیلی کا سامنا ہے۔جس سے ہماری سماجی اور اقتصادی زندگی تبدیل ہونے لگی ہے۔ہماری خوراک کے زرائع سکڑنے لگے ہیں گلیشیر پگھلنے لگے ہیں جبکہ ہمارے دریا راستے بدلنے لگے ہیں اور خطے کا ٹمپریچر روزبروز بڑھنے لگا ہے۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ کلائمٹ چینج ایک حقیقت ہے جس سے فرار ممکن نہیں ہے۔

ایسے میں ہماری نئی نسل کو کلائمٹ چینج سے آگاہ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ تعلیمی نصاب میں موسمی تغیرات کو بطور الگ مضمون شامل کیا جائے۔









