گورنر سردار سلیم حیدر

کشیدہ حالات ،گورنر سردار سلیم حیدر کاایران ، عراق کا دورہ منسوخ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا دورہ ایران اور عراق منسوخ ہو گیا ۔

صدر مملکت نے گورنر پنجاب کی 5 چھٹیاں بھی منظور کر لی تھیں تاہم اسرائیل کی ایران پر جارحیت کے باعث گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ۔گورنر پنجاب نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ زیارتوں کے لئے ایران اور عراق کے دورے پر روانہ ہونا تھا۔
٭٭٭٭٭