سپیکر قومی اسمبلی

کشمیر کا مسئلہ سیاست سے بالاتر ہے اور ایک قومی مسئلہ ہے، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ سیاست سے بالاتر ہے اور ایک قومی مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا کے ایوانوں میں اٹھائیں اور پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے پارلیمانی وفود کو پوری دنیا میں بھیجے گا۔

بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کا مقدمہ پوری دنیا کی پارلیمانوں میں اٹھائیں گے اور پاکستانی پارلیمانی وفود کشمیر کے مسئلہ پر پوری دنیا میں بھیجیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینا چاہیے جبکہ کشمیر کا مسئلہ سیاست سے بالاتر اور قومی مسئلہ ہے