کشمیر پریمیئر لیگ 167

کشمیر پریمیئر لیگ، افتتاحی میچ میرپور رائلز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان آج کھیلا جائے گا

مظفر آباد(رپورٹنگ آن لائن)کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز آج سے مظفر آباد میں ہو گا۔کے پی ایل کا افتتاحی میچ میرپور رائلز اور راولاکوٹ ہاکس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ مایہ ناز آل رانڈر شاہد آفریدی راولا کوٹ ہاکس کی کمان سنبھالیں گے جبکہ میر پور رائلز کی ٹیم شعیب ملک کی زیرقیادت میدان میں اترے گی۔کے پی ایل کے تمام میچز مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، کے پی ایل میں مظفر آباد ٹائیگرز، میر پور رائلز، باغ اسٹالینز ، کوٹلی لائنز ، راولا کوٹ ہاکس اور اوور سیز واریئرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے،کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے اس ایونٹ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ک

ے پی ایل کوالیفائر میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ ایلیمینیٹر ون کا میچ 15 اگست اور دوسرا ایلیمینیٹر 16 اگست کو کھیلا جائے گا۔کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ڈائریکٹر آپریشنز تیمور خان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں عالمی معیار کی کرکٹ لیگ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی فلڈ لائٹس کی روشنیوں میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور یہ پلیٹ فارم نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے نہایت مناسب ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں