میرپور (رپورٹنگ آن لائن)کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کی ٹیم باغ اسٹالیئنز نے شان مسعود کو کپتان مقرر کردیا۔ترجمان باغ اسٹالیئنز کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے سیزن میں شان مسعود ٹیم کی قیادت کریں گے، شان مسعود باغ اسٹالیئنز کیآئیکون پلئیر بھی ہوں گے۔آئیکون پلیئر شاداب خان ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب نہیں،
شاداب خان کی عدم موجودگی کیباعث شان مسعود کو ذمے داریاں دی گئیں۔کپتانی ملنے پر شان مسعود کا کہنا ہے کہ باغ اسٹالیئنز کی قیادت میرے لیے فخر کی بات ہے، امید ہے کھلاڑیوں کیساتھ ٹیم کے کپتان کا تجربہ اچھا رہیگا۔