اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کشمیر اور سیالکوٹ کے الیکشن کے بعد(ن) اور شین کا راگ چھیڑا گیا، عوام کو ایک خودساختہ کہانی سنائی جا رہی ہے، اپوزیشن کو کوجیلوں میں ڈالنے کے باوجود ان کا بیانیہ ناکام ہوچکا، تین سال سے اے ٹی ایم مافیا لوٹ مار میں مصروف ہیں، نواز شریف، شہباز شریف اور ان کے ووٹرز اور کارکنان کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو کا ہے،
آج عوام گھر کا راشن خریدیں تو گھر کا کرایہ نہیں ہوتا، عوام ادویات خریدیں تو بچوں کی فیس کیلئے پیسے نہیں ہوتے، کہاں گیا ادویات کی قیمتوں میں اضافے والا وزیر ؟ ، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام فیل ہوچکا، ٹویٹ کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی، آپ نے 2 کروڑ لوگوں کو بیروزگار کر دیا،
ادارہ شماریات نے مہنگائی کا پول کھول دیا ہے، آزاد کشمیر میں پلانٹ کیے گئے اے ٹی ایمز کو بھی آج آرام آگیا ہوگا، یہ عمران خان کی عادت ہے، اے ٹی ایمز سے پیسے کھا، پھرجھنڈی کرا ی ۔ بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 5جولائی کے کشمیر الیکشن کے بعد سے تماشا جاری ہے، ش سے م کی کہانی اور دو بیانیوں کا شور برپا ہے،
مسلم لیگ نون میں آئین، قانون اور ووٹ کو عزت دو کا ایک بیانیہ ہے، نواز شریف اور شہباز شریف مسلم لیگ نون کی تمام قیادت اور کارکنان کا ایک ہی بیانیہ ہے، یہ لوگ الیکشن چوری کرنے کےلئے عوام کو گمراہ کرتے رہے، یہ الیکشن چور ہیں، یہ لوگ ایک سال سے کشمیر الیکشن چوری کرنے کی تیاریاں کرتے رہے، یہ لوگ عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالتے اور آئین شکنی کرتے ہیں،ملک پر تین سال سے اے ٹی ایم مافیا مسلط ہے، جس کے نتائج تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری کی صورت میں عوام بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کا ایک ہی بیانیہ ہے ووٹ کو عزت دو، آئین و قانون کی پاسداری، نواز شریف نے عوام کی خدمت کی، عوام کو نواز شریف پر اعتماد ہے،جھوٹ بولنے اور عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کو صرف اپنے اے ٹی ایم پر اعتماد ہے اسی لئے آٹا، چینی اور ادویات مہنگی کرنے کےلئے روز پالیسی بنائی جاتی ہے تا کہ اے ٹی ایم مافیا کی جیبوں کو بھرا جا سکے۔
انہوں نے کہا یہ جس وقت کشمیر فروشی کر رہے تھے ایسا لگتا تھا کہ ورلڈ کپ جیت پر آئے، کہتے رہے کہ مودی الیکشن جیت کر آئے تو کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا آج حقائق سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کہا گیا تھا کہ عوام پر کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، حکومت کا شور عوام کی توجہ مہنگائی سے ہٹانے کےلئے ہے، آج مہنگائی 16فیصد کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، بجلی، گیس، چینی مہنگی بیچی جا رہی ہے، اس حکومت نے 16ہزار ارب کا قرض لیا، بتایا جائے کہ کہاں گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، یہ لوگ احتساب کا جھوٹا نعرہ لے کر آئے تھے، آج ان کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے،آج عمران خان شہباز شریف سے معافی مانگتے ہیں، میں آپ پر جھوٹا الزام لگایا مجھے معاف کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف جولائی میں تاریخی مہنگائی ہوئی، بنیادی اشیاءضروریہ تاریخی مہنگی ہوئیں، آج چینی 120روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، کہاں ہے وہ چینی کمیشن، عمران خان کی عادت ہے اے ٹی ایم سے پیسے نکلواتے ہیں اور مافیا کی جیبیں بھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسلم لیگ نون کے مقابلے میں 70فیصد مہنگی ایل این جی خریدی، حکومت کو پاکستان مسلم لیگ نون کے خلاف شور مچانے کی ضرورت نہیں، آپ آٹا چینی اور بجلی چوری کا جواب دیں،بجٹ کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آئی ایم ایف کو اس حکومت کی باتوں پر یقین نہیں،معاہدہ ختم ہو چکا، اگر یہ آئی ایم ایف کی شرائط پر چلتے ہیں تو کمر توڑ مہنگائی ہو گی،ٹویٹس کرنے سے مہنگائی کم نہیں ہوتی، عوام کو بجلی، گیس، تیل ، آٹااور چینی فراہم کرنے سے مہنگائی کم ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون 17اگست کو کرپشن پیپر لانچ کرے گی جس میں اس حکومت کی بجلی، گیس، چینی اور آٹا چوری، رنگ روڈ اور ایل این جی منصوبوں پر کرپشن کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہیں